ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، تازہ فضائی حملوں میں مزید 30 فلسطینی جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی افواج نے خان یونس، رفاہ، شمالی غزہ، المواسی سمیت متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا، جس میں رہائشی عمارتیں اور بنیادی سہولیات تباہ ہو گئیں۔
تشویشناک امر یہ ہے کہ حملوں میں میڈیکل ٹیموں کو بھی بخشا نہیں گیا، امدادی کارکنوں پر حملے کے نتیجے میں 15 افراد شہید اور کئی ایمبولینس گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
جنگ کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 51 ہزار 200 سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی ایک لاکھ 16 ہزار 869 ہو گئی ہے۔