لاہور: (ویب ڈیسک) وقف ترمیمی بل، بھارت میں علماء و مشائخ کا احتجاج، مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت مسلمانوں کے حقوق سلب کرنا چاہتی ہے، وقف بل کے ذریعے مسلمانوں کو ان کے آئینی حقوق سے محروم کرنے کی مذموم سازش کی جا رہی ہے۔
وقف ترمیمی بل پر بھارت میں ایک بار پھر ہنگامے پھوٹ پڑے، احتجاج جمیعت علماء کی قیادت میں بھارتی ریاست کرناٹک میں منعقد ہوا۔ جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، مظاہرین کا کہنا ہے کہ وقف مسلمانوں کا حق ہے، فاشسٹ طاقتوں کو چھیننے نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی شہری کے قتل میں بھارت ملوث! سکھ فار جسٹس کا بی جے پی حکومت پر الزام
مظاہرین بولے کہ مودی حکومت مسلمانوں کے حقوق سلب کرنا چاہتی ہے، ہم قانون کا احترام کرتے ہیں، لیکن آئین کو مسخ نہیں ہونے دیں گے۔ احتجاج کسی مذہب یا پارٹی کے خلاف نہیں، آئینی دفاع کیلئے ہے۔
مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ آواز دبانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ وقف بل کے ذریعے مسلمانوں کو ان کے آئینی حقوق سے محروم کرنے کی مذموم سازش کی جا رہی ہے۔ بی جے پی حکومت کی سرپرستی میں مسلمانوں کی مذہبی شناخت اور املاک کو مٹانے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے۔