لاہور: (92 نیوز) پنجاب میں زیرو پولیو کیس کا ہدف مقرر، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مشترکہ کوشش سے زیرو پولیو کا ہدف باآسانی حاصل کیا جاسکتا ہے، کسی بھی بچے کا پولیو کے رسک پر ہونا ہر گز گوارا نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں زیرو پولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا، انہوں نے مسنگ چلڈرن کا تناسب بھی زیرو کرنے، ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ علاقوں میں انسداد پولیو کمپین کو مؤثر بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیاکی ملاقات، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تجارت، امن، ترقی اور مشترکہ اہداف کے لئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری اسپتال مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے: ایکسپائڑ اسٹنٹ ڈالنے کا انکشاف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ یورپی یونین پارلیمانی وفد کی آمد دو طرفہ مضبوط، پرامن اور دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جی ایس پی پلس ملنے سے پاکستان کی برآمدات، بالخصوص ٹیکسٹائل کے شعبے میں بہت بہتری آئی ہے۔
انسانی حقوق اور لیبر ریفارمز سمیت تمام تقاضے پورے کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، دوسری جانب یورپی یونین کے وفد نے حکومت پنجاب کے اختراعی اقدامات کو سراہا۔