(ویب ڈیسک ) محکمہ صحت کے ملازمین کا احتجاج ، مظاہرین کی وزیر اعلی ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس نے مظاہرین پر واٹر کینن کا استعمال ۔۔ پولیس نے پیش قدمی سے روک دیا۔
لاہور میں گرینڈ ہیلتھ الائننس کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے وزیراعلی پنجاب کے دفتر کی جانب مارچ شروع کردیا۔
صدر گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ حکومت نے دو دن میں مذاکرات کا کہا تھا، مگر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔ پولیس کی مظاہرین کو روکنے کی کوشش۔ دھکم پیل شروع ہوگئی۔
پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو چڑیا گھر اور الحمراء کے باہر روک رکھا ہے۔
مظاہرین کی کچھ تعداد الحمراء ہال کے باہر دھرنا دیکر بیٹھ گئی۔