ویب ڈیسک: سینئر ترین جج جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے جسٹس علی باقر نجفی سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی۔
حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلاء بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: علی الصبح پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارتِ قانون نے جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد جسٹس علی باقر نجفی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے 11 اپریل کو جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری دی تھی۔