ویب ڈیسک: اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دونوں درخواستیں منظور کر لیں۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ 28 اپریل کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کر دی۔