ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں بھڑکی آگ 18 روز بعد خودبخود ٹھنڈی پڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے علاقے کو سیل کر دیا ہے اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہے۔ تاہم زیر زمین گیس کے اخراج نے خطرات بدستور قائم رکھے ہیں۔
یاد رہے کہ 29 مارچ کو نجی تعمیراتی کمپنی کے منصوبے کیلئے خالی پلاٹ میں پانی کیلئے بورنگ کئے جانے کے دوران 1200 فٹ گہرا گڑھا کھودا گیا تھا، اس دوران کھدائی کے مقام پر گیس کے اخراج کے بعد اچانک آگ لگ گئی تھی۔
گزشتہ روز چیف سیکرٹری سندھ کے ترجمان نے کہا تھا کہ کورنگی کریک میں آئل ریفائنری کے قریب ڈرلنگ کے دوران لگنے والی آگ کو بجھانے کیلئے امریکی ماہرین سے مشاورت کی جائے گی۔