ویب ڈیسک: معروف امریکی پاپ سٹار کیٹی پیری اور پانچ دیگر خواتین خلا کا چکر لگانے کے بعد واپس پہنچ گئیں۔
صرف خواتین پر مشتمل عملے نے ایمازون کے مالک اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک جیف بیزوس کے سیاحتی راکٹ پر سوار ہو کر خلا کا چکر لگایا ، بلیو اوریجن راکٹ کی پرواز 11 منٹ تک جاری رہی۔
پائلٹ کے بغیر راکٹ عملے کو زمین سے سو کلومیٹر اوپر خلا میں لے جا کر واپس لینڈ کر گیا، دیگر خواتین میں جیف بیزوس کی منگیتر لارین سانچیز ، صحافی گیل کنگ ، ناسا کی سابق سائنسدان عائشہ بو، شہری حقوق کی کارکن امندا نگوین اور فلم پروڈیوسر کیریان فلین بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ 1963 میں سوویت خلاباز ویلنٹینا ٹیرشکووا کی سولو فلائٹ کے بعد یہ اس طرح کا پہلا مشن تھا، جانے سے قبل امریکی پاپ سٹار نےانسٹاگرام پر ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے اس مشن کے بارے میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے 15 سال سے خلا میں جانے کا خواب دیکھا تھا اوراب یہ خواب حقیقت بن جائے گا۔
مجھے ناقابل یقین اور متاثر کن 5خواتین کے ساتھ ہونے کا اعزاز حاصل ہے کیونکہ ہم پہلی خاتون فلائٹ خلائی عملہ بن گئے ہیں۔ یہ مشن، جسے NS-31 نامزد کیا گیا ہے۔