24 مارچ اور تئیس رمضان المبارک کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ ماجدہ رضائے الہی سے وفات پا گئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ، اللّٰہ باری تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، آمین
صدر،وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کا آرمی چیف کی والدہ ماجدہ کی وفات پر اظہار افسوس
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے مرحومہ کے لیے بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کے لیے بلند درجات کی دعا کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑنا ایک ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی اس غمگین موقع پر جنرل سید عاصم منیر اور ان کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کی بلندی درجات کی دعا کی۔
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا کہ والدہ کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ جنرل عاصم منیر اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سوگوارخاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی اظہارتعزیت:
کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر سمیت مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم پاکستان کے تمام کارکنان اللہ تعالی کے حضور دعاگوں ہیں کہ وہ آرمی چیف کی والدہ محترمہ کی مغفرت و درجات بلند فرمائیں۔
ایم کیوایم پاکستان کے تمام کارکنان آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ محترمہ کی مغفرت کیلئے اللہ تعالی کے حضور خصوصی دعا کریں۔
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رب کریم عاصم منیر صاحب کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ماں جیسے انمول رشتے سے محروم ہونا انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔