وزیر ریلوے کا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایات پر عید الفطر پر عوام کے لئے خصوصی اقدام ، عوام کے لئے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے دنوں میں تمام ایکسپریس، مسافر ٹرینوں اور انٹرسٹی ٹرینوں میں تمام کلاسز کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔
خصوصی رعایت کا مقصد عید الفطر کی خوشیوں کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدام عید کے موقع پر ملک بھر میں مسافروں کے لیے خوشی کا باعث بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا میں 10 روز باقی
وزیر ریلوے نے اس بات کی بھی یقیں دہانی کرائی کے تمام حفاظتی انتظامات اور ٹرین سروسز کا معیار برقرار رکھا جائے۔ پاکستان ریلوے عوام کو بہتر سہولیات دینے پر یقین رکھتا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ پاکستان ریلوے نے کرایوں میں 20 فیصد کمی کے لیے تمام بکنگ دفاتر کو اس رعایت پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔