لاہور: ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف سے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جاتی امراء میں ملاقات کی ہے۔
معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی دعوت پر جاتی امراء پہنچے، جہاں ان کی نواز شریف سے خصوصی ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں دینی موضوعات، بین المذاہب ہم آہنگی اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نواز شریف نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی عالمی سطح پر دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام کی تبلیغ اور تفہیم میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ جعفر ایکسپریس، اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالا ملزم بنی گالا سے گرفتار
واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک مختصر قیام کے بعد جاتی امراء سے واپس روانہ ہوگئے۔ تاہم ان کی آمد اور ملاقات کو سیاسی و مذہبی حلقوں میں خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک گزشتہ سال حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آ چکے ہیں۔