لاہور: (92 نیوز) تاریخی ورثے کی بحالی اور محفوظ کرنے کے لئے لاہور اتھارٹی فار ہیریٹیج ریوائیول قائم کر دی۔ صدر مسلم لیگ ن نواز شریف ’لہر‘ کے سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔
لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر بھی اتفاق کر لیا گیا۔ نواز شریف نے تجاوزات کے متاثرین کو کاروبار کیلئے متبادل جگہ دینے اور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی۔
متعلقہ افسران پر مشتمل لہر کی ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔ لاہورمیں مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق کیا گیا۔
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے تجاوزات کے متاثرین کو کاروبار کیلئے متبادل جگہ دینے اور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی۔ لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کے لئے جامع پلان بھی طلب کر لیا گیا۔ لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کیلئے شہر کو چھ زون میں تقسیم کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اکانومی کو بچانے کا مشن! وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ان ایکشن
صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ پرانا لاہور بہت خوبصورت ہے، اصل حالت میں بحال کیا جانا ضروری ہے، شہروں کی اصل اور قدیم صورتحال میں بگاڑ پیدا کرنا مناسب طرز عمل نہیں، قومی ورثہ کو تباہ کرنا پسماندگی کے مترادف ہے۔ تجاوزات کی وجہ سے اب کوئی تاریخی بازاروں میں جانا پسند نہیں کرتا۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جگہ جگہ تجاوزات سے شہروں کو بگاڑنے کی اجازت نہیں دیں گے، لاہور میں کم از کم 115 عمارتیں تاریخی ورثہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔