فیصل آباد پولیس کی جانب سے تمام تھانوں میں اینٹی کائٹ فلائینگ اسکواڈ کی تشکیل کے بعد اب شہر میں پتنگ بازوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے۔
ڈرون کیمروں کے ذریعے شہر بھر میں پتنگ بازوں کے خلاف نگرانی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کے لیے پتنگ بازی سے دور رہیں اور اگر اپنے آس پاس کسی کو پتنگ اڑاتے ہوئے دیکھیں تو فوراً ون فائیو پر کال کر کے اطلاع دیں۔
فیصل آباد کے شہریوں نے بھی پولیس کے اس اقدام کو سراہا ہے اور اطمینان کا سانس لیا ہے۔