92 نیوز: (لاہور) صحافت کی دنیا میں 92 نیوز گروپ کو ایک اور بڑا اعزاز حاصل ہوگیا۔ سینئیر اینکر 92 نیوز رانا اعظم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدرمنتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اشرف مجید پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ شاہد چوہدری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اسسٹنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔
اس کے علاوہ رانا طارق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ممبر فیڈرل ایگزیکٹو کونسل منتخب ہوئے۔