انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین او ڈی آئی رینکنگز جاری کر دی ہے۔
جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم نے اپنی نمبر 1 بیٹسمین کی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
جبکہ بھارت کے شبمان گل دوسرے نمبر پر آ کر بابر اعظم سے صرف پانچ پوائنٹس کے فاصلے پر پہنچ گئے ہیں، جس سے ٹاپ رینکنگ کا مقابلہ مزید دلچسپ ہو گیا ہے۔
پاکستان کے فخر زمان بیٹسمینوں کی فہرست میں 13ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جو کہ ان کے بہترین کھیل اور شاندار کارکردگی کا نتیجہ ہے۔
بولنگ میں افغانستان کے راشد خان نمبر 1 پر ، پاکستان کے شاہین آفریدی چوتھے نمبر پر اور حارث رؤف 15ویں نمبر پر ہیں۔