ویب ڈیسک: جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان کے پل چٹھہ سے گرفتار پاکستان تحریک پاکستان ( پی ٹی آئی ) رہنما مہر بانو قریشی اور کارکنان کو رہا کر دیا گیا۔
اس بارے پولیس کا کہنا ہے کہ مہربانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی سمیت گرفتار 9 افراد کو علاقہ مجسٹریٹ نے بری کردیا جبکہ علاقہ مجسٹریٹ نے ناکافی شواہد پر تفتیشی افسر کی جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
واضح رہے کہ ملتان میں پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی اور زاہد بہار ہاشمی سمیت دیگر کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، پولیس حکام کے مطابق ان افراد کو پل چٹھہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔
خیال رہے کہ پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی ہے۔