غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے پانچویں مرحلے میں تین اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے تین اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر کے ریڈ کراس کے حوالے کردیا۔
رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے رہا کیے جانے والے 3 اسرائیلی قیدیوں کے نام ایلی شارابی، لیوی اور اوہد بن آمی ہیں۔
رپورٹ کے مطاق رہائی سے پہلے دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔ اسرائیل آج 3 یرغمالیوں کے بدلے 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
رپورٹ کے مطاق رہائی سے پہلے دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔ اسرائیل آج 3 یرغمالیوں کے بدلے 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔