واشنگٹن: (92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی ہے جہاں پر ان کی امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان عوامی رابطے مضبوط کیے جانے چاہئیں۔
واشنگٹن میں ہونے والی دعائیہ تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی اور امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ان کی اراکین کانگریس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، تمام ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ٹیرف کا نفاذ، تجارتی جنگ تیز! چین، کینیڈا، میکسیکو کا جوابی وار
انکا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کے ساتھ برابری کی سطح پر برتاؤ کرنا چاہیے، ہر مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ماننے والا ہے، یہ قومی دعائیہ تقریب نہیں عالمی دعائیہ تقریب ہے۔ پاکستان اورامریکا کے عوامی رابطے مضبوط کیے جانے چاہئیں، مذہب کو تقسیم کے بجائے متحد کرنے کے لیےاستعمال کیاجانا چاہیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تقریب میں شرکت کی جس میں دنیا بھر سے لوگ شریک ہوئے، ٹرمپ نے اختتامی خطاب بھی کیا۔