سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کی کارروائیوں میں مزید تیزی آ گئی ہے، جس کے بعد 7 کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر میں پولیس کی طرف سے 7 کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے، یو اے پی اے (UAPA) کے تحت چارج شیٹ میں آرمز ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں۔
پولیس نے کی جانب سے 7 افراد کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر جھوٹے الزامات عائد کئے ہیں ۔
اس کے علاوہ ترال میں پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا تاہم مجوعی طور پر 2019 سے دسمبر 2024 تک 27,022 افراد کو گرفتارکیا گیا ،
کشمیر میڈیا سروس کا بتانا ہے کہ جمو ں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ 1978 کا قانون غیر منصفانہ گرفتاریوں کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور اس کے علاوہ Disturbed Areas Act 1990 بھارتی فورسز کو لامحدود اختیارات دے کر انسانی حقوق پامال کر رہا ہے۔ جبکہ TADA قانون کے تحت کشمیریوں کو بغیر ثبوت کے غیر قانونی حراست میں لیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ قومی سلامتی ایکٹ (NSA)کے تحت پولیس کو ایک سال تک بغیر مقدمہ کے حراست میں رکھنے کا اختیار ہے۔