لاہور: (92 نیوز) حکومت پنجاب کی کابینہ نے پارلیمنٹرینز کی تنخواہوں میں اضافی کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد اب پنجاب اسمبلی سے بل پاس کروایا جائے گا۔
پنجاب کابینہ کی جانب سے منظور کردہ بل کے مطابق ایم پی اے کی تنخواہ پانچ لاکھ روپے کردی گئی ہے، سپیشل اسسٹینٹ اور مشیر کی تنخواہ 7 لاکھ روپےکردی گئی۔
بات کی جائے پارلیمانی سیکرٹری کی تو بل کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری کی تنخواہ 6 لاکھ ہوگی جبکہ صوبائی وزیر کی تنخواہ 10 لاکھ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا سیاست میں فضل الرحمان کے کردار کے گرویدہ
صوبائی وزرا کے ساتھ ساتھ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ بھی 10 لاکھ روپے ہوگی اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ 8 لاکھ روپے ہوگی۔
کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں ایکس اینجنڈا کے طور پر تںخواہوں میں اضافے کہ منظوری دی ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد اب پنجاب اسمبلی کو بل بھیجا جائے گا۔
پنجاب اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔