All posts by Muzafar Asrar



ختم نبوت کے حلف میں تبدیلی سوچی سمجھی ساز...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۱:۴۸ شام ۱:۴۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی سوچی سمجھی سازش تھی ۔ سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ملک شدید معاشی بحران سے چو چار ہونے والا ہے ۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ایل این جی معاہدے میں کرپشن کے ثبوت قومی اسمبلی میں پیش کروں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ نااہل پارٹی ملک کو فوج اور عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے کی طرف لے جا رہی ہے۔ ایل این جی … Read More



تازہ ترین ویڈیوز



جسٹس (ر)جاوید اقبال نے چیئرمین نیب کی زمہ ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۱:۵۳ شام ۱:۵۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) جسٹس ریٹائرڈ جوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹر پہنچ کر اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ کرپشن کیسز کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ سب کچھ قانون کے مطابق چلے گا۔۔ لاپتہ افراد کا معاملہ بھی باریک بینی سے دیکھا ہے جبکہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ جمع کرادی ہے۔ اس سے قبل چیئرمین نیب سے پراسکیوٹر جنرلز سمیت نیب کے اعلیٰ حکام نے بھی ملاقات کی جس میں انہیں نیب امور سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔چیئرمین نیب نے کہا کہ تمام جماعتوں نے … Read More



تازہ ترین ویڈیوز



فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت م...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۲:۰۸ شام ۲:۰۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی ۔معطلی کے بعد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی فٹ بال کی تمام سرگرمیاں منسوخ ہو گئیں ۔ فیفا کے مطابق موجودہ فٹ بال فیڈریشن کی باڈی کو اختیارات نہ ملنے تک رکنیت بحال نہیں ہو گی۔ رکنیت معطلی کے بعد پاکستان کی فٹ بال کے میدانوں میں عالمی سطح پر تمام سرگرمیاں ختم ہو گئی ہیں ۔ جبکہ رواں سال ہونے والے تمام شیڈول میچز بھی قومی ٹیم نہیں کھیل پائے گی ۔ فیفا حکام کا کہنا ہے کہ فٹ بال فیڈریشن کی … Read More



تازہ ترین ویڈیوز



کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 4...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۲:۱۷ شام ۲:۱۷ شام

کراچی ( 92 نیوز ) اکتوبر کے مہینے میں جون کی گرمی نے کراچی کے شہریوں کو دن میں ہی تارے دکھادیے گرمی اور دھوپ کی شدت سے اہلیان کراچی پریشانی کا شکار ہیں۔ضلع وسطی میں انتظامیہ نے شہریوں پر احسان کرتے ہوئے ہیٹ اسٹروک سے متعلق کیمپ تو لگایا لیکن پانی اور دیگر ضروری سامان رکھنا بھول گئے ۔ ملازمین نے ازخود پانی اور برف کا انتظام کیا۔ ڈائریکٹر موسمیات عبدالرشید کے مطابق کراچی میں جمعے کے بعد موسم میں بہتری کا امکان ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعرات اور جمعے کو بھی درجہ حرارت 40 … Read More



تازہ ترین ویڈیوز



کراچی ، خواتین پر حملے کرنیوالے ملزم کیخل...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۲:۳۳ شام ۲:۳۳ شام

کراچی (92 نیوز ) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خواتین پر حملے کرنے والے چھلاوا ملزم کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ دوسری جانب پولیس ملزم کو تاحال گرفتار کرنے میں ناکام ہے جب کہ پولیس نے ایک بار پھر ملزم کے مزید خاکے جاری کر دیئے ہیں ۔



تازہ ترین ویڈیوز



لاہور ‏، وزیراعلیٰ نے دوران آپریشن ویڈی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۲:۳۹ شام ۲:۳۹ شام

لاہور  ( 92 نیوز ) احمد پور شرقیہ میں انسانیت سوز واقعے کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹر نے نے ایک مریِضہ  کی آپریشن ویڈیو بنا انسانیت شرم سے جھکا دیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو عوام کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ۔ چینل 92 نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ۔



تازہ ترین ویڈیوز



محکمہ صحت سندھ کے ماتحت چلنے والا شعبہ کی...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۲:۴۴ شام ۲:۴۴ شام

کراچی ( 92 نیوز ) محکمہ صحت سندھ کے ماتحت چلنے والا شعبہ کیمیکلز لاوارث ہونے لگا۔ تین ماہ سے باقاعدہ ڈائریکٹر ہی تعینات نہ ہو سکا ۔ درجنوں انسانی اعضاء ، آلہ قتل ، زیادتی اور شراب نوشی کے ہزاروں کیسز کی رپورٹ نہ بن سکی ۔



تازہ ترین ویڈیوز



فیصل آباد کے تین بڑے سرکاری اسپتالوں میں...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۲:۵۱ شام ۲:۵۱ شام

فیصل آباد ( 92 نیوز ) فیصل آباد میں تین بڑے سرکاری اسپتالوں میں میڈٰکل ویسٹ انس نریٹرز نہیں لگائے جا سکے ۔ چلڈرن اسپتال ، جنرل اسپتال سمن آباد اور ایف آئی سی میڈٰکل ویسٹ انسی نریٹرز سے محروم ہیں ۔ شہرکے چھ بڑے نجی اسپتالوں میں لگائے گئے انسی نریٹرز بھی غیر فعال ہیں ۔ دوسری جانب محکمہ صحت اسپتالوں کوصرف نوٹسز بھجوانے تک محدود ہو کر رہ گیا ہے ۔



تازہ ترین ویڈیوز



کیلیفورنیا میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۲:۵۹ شام ۲:۵۹ شام

کیلیفورنیا( 92 نیوز ) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات اور شہری آباد ی میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا ۔ ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ۔ آگ ایک لاکھ ایکڑ کے رقبے تک پھیل چکی ہے ۔ آگ پر قابو پانے کیلئے 11سو فائر فائٹرز ، 14 ہیلی کاپٹرز ، 6 جہاز جدو جہد میں مصروف ہیں ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے کی منظوری دے دی ۔



تازہ ترین ویڈیوز



لاہور میں نابینا افراد کا احتجاج دوسرے رو...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۲:۵۴ شام ۲:۵۴ شام

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور میں نابینا افراد نے مطالبات کے لئے دوسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا۔ مظاہرین نے کلمہ چوک پر شدید نعرے بازی کی اور میٹرو بس کے روٹ پر دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے میٹرو بس سروس کو روک دیا ۔



تازہ ترین ویڈیوز



ارجنٹینا ، پرتگال اور فرانس نے ورلڈ کپ کو...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۳:۰۳ شام ۳:۰۳ شام

ارجن ٹائن ( 92 نیوز ) فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے دلچسپ مقابلوں میں ارجنٹینا  سمیت تین بڑی ٹیموں نے میگا ایونٹ کےلیے کوالیفائی کرلیا ۔ دو ہزار دس میں ورلڈکپ کا فائنل کھیلنےوالی ڈچ ٹیم ٹورنامنٹ میں جگہ نہ بنا سکی ۔ امریکی ٹیم بھی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ میسی کی ہیٹرک نے ارجنٹینا  کی ورلڈ کپ میں سیٹ پکی کر دی ۔ پرتگال نے بھی اگلے برس ہونےوالے میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔فرانس کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہو گی۔ ایکواڈور میں کھیلے گئے کوالیفائر میں ایکواڈور نے کھیل شروع ہونے کے صرف 38 سیکنڈ … Read More



تازہ ترین ویڈیوز



امیتابھ بچن آج اپنی 75ویں سالگرہ منا رہے ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۳:۰۸ شام ۳:۰۸ شام

ممبئی ( 92 نیوز ) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن آج اپنی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ بگ بی امیتابھ بچن نے فلم انڈسٹری پر بھرپور حکمرانی کی ۔ اور اپنی لازوال اور منفرد اداکاری سے بالی ووڈ میں تہلکہ مچایا۔ اتر پردیش کے شہر الہٰ آباد میں 11 اکتوبر 1942 کو پیدا ہونے والے امیتابھ بچن کے فنی سفر کا آغاز 1969 میں فلم سات ہندوستانی سے ہوا جس کے بعد امیتابھ بچن نے آنند، ابھیمان، چپکے چپکے جیسی کامیاب فلموں سے بھارت بھر میں شہرت سمیٹی ۔ پھر اس کے بعد فلم شعلے … Read More



تازہ ترین ویڈیوز



کراچی ، محکمہ اقلیتی امور کا آفس خستہ حا...

۰۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۲ شام ۱۱:۲۲ شام

کراچی (92 نیوز )کراچی میں محکمہ اقلیتی امورسندھ کا آفس سہولیات سے محروم ہے ۔ ملازمین کےبیٹھنےکیلئےکرسیاں دستیاب نہیں جبکہ ملازمین کوکہیں ٹرانسفر ہونے سےبھی روک دیا گیا ۔ اسسٹنٹ انجینئر،کمپیوٹرآپریٹربھی مختصر سےکمرے میں موجود ہے ۔ایک افسرکرسی پر بیٹھتا ہےتودوسرا خالی ہونے کا انتظار کرتا ہے۔



تازہ ترین ویڈیوز



حلف نامے میں نقب لگانے والے کا کھوج لگانا ...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۳:۲۸ شام ۳:۲۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن بل کی منظوری کے دوران ختم وت کے حلف نامے میں ترمیم منظور کر کے پورے ایوان سے اجتماعی گناہ ہوا۔ کسی کو یہ دعویٰ نہیں کرنا چاہئیے کہ وہ اس مسئلہ پر زیادہ حساس ہے۔ ہم سب آقائے دو جہاںﷺسے یکساں محبت کرتے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اب اس مسئلے کے بہت سے خفیہ پہلو سامنے آ رہے ہیں ۔ اقلیتوں کے حوالے سے ناموس رسالت قانون کے غلط استعمال کی باتیں ہوتی رہیں ۔ … Read More



تازہ ترین ویڈیوز



اسلام آباد ‏، امریکی صدر کی نائب معاون ل...

۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۳:۴۴ شام ۳:۴۴ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان کا واضح موقف امریکہ کو قدرے قریب لے آیا ۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر کی نائب معاون لیزا کرٹس آج رات اسلام آباد پہنچیں گی ۔ نائب معاون لیزا کرٹس سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کیساتھ اہم ملاقات کریں گی ۔ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات کل ہوں گے ۔



تازہ ترین ویڈیوز