All posts by شاہد محمود

ایران شام میں اسد حکومت کا حامی، یمن میں ح...

۰۵ مئی, ۲۰۱۵ ۱۱:۲۸ دن ۱۱:۲۸ دن

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے جمعرات کو کیمپ ڈیوڈ میں عرب سربراہ کانفرنس سے پہلے عرب ملکوں کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔ عرب اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں براک ااوباما نے ایران پر کڑی تنقید کی اور فلسطین اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کی بات دہرائی۔ امریکی صدر براک اوباما نے الشرق الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  ایران سے متعلق خلیجی ممالک کے خدشات درست ہیں، ایرانی ریاست دہشتگردی کو بڑھاوا دے رہی ہے ۔ ایران خطے میں کئی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے خطرناک رویہ اختیار کرتا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی روسی پارلیمن...

۰۶ جون, ۲۰۱۵ ۹:۰۲ شام ۹:۰۲ شام

ماسکو،راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ماسکو میں دفاعی نمائش کا معائنہ کیا اور  روس کی پارلیمنٹ ڈوما کے چیئرمین سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق جنرل راحیل شریف نے دورہ روس کے دوران ماسکو میں دفاعی نمائش میں شرکت کی اور مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے مختلف اقسام کے ہتھیاروں، جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ جنرل راحیل شریف نے روس کی پارلیمنٹ کے چیئرمین سے ملاقات کی، ڈوما کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

سابق صدر کا فوج مخالف بیان : آرمی چیف روس ...

۰۶ جون, ۲۰۱۵ ۹:۲۵ شام ۹:۲۵ شام

اسلام آباد(92نیوز)سابق صدر آصف زرداری کے فوج مخالف بیان پر عسکری قیادت میں پائی جانے والی تشویش سے متعلق آرمی چیف جنرل راحیل شریف روس سے واپسی پر وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف میں  ملاقات جلد ہوگی، سابق صدر آصف زرداری نے فوج کے خلاف سخت بیان دیا ہے اس پر عسکری قیادت میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف آصف زرداری کے بیان سے متعلق وزیر اعظم نواز شریف کو اعتماد میں لیں گے ،  … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

عمران خان نے ٹربیونل کے ممبر یوسف گبول سم...

۰۶ جون, ۲۰۱۵ ۹:۳۰ شام ۹:۳۰ شام

اسلام آباد(92نیوز)عمران خان نے  پی ٹی آئی کے تحلیل شدہ ٹربیونل کے فیصلے کا سخت نوٹس لے لیا  ،عمران خان نے ٹربیونل کے ممبر یوسف گبول سمیت تحریک انصاف کے چھ رہنماؤں کی رکنیت معطل کر دی۔ تفصیلات  کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کے تحلیل شدہ ٹربیونل کے فیصلے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ٹربیونل کے ممبر یوسف گبول کی رکنیت معطل کر دی ہے ۔ عمران خان نے تحریک انصاف کے دیگر پانچ رہنماؤں کی رکنیت بھی معطل کر دی ہے جن میں  سلیم جان ،زاہد حسین ،جہانگیر رحمان ،ریاض بشیر اور … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پیپلز پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی نےآصف زرد...

۰۶ جون, ۲۰۱۵ ۹:۵۴ شام ۹:۵۴ شام

اسلام آباد(92نیوز)پیپلز پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے سابق صدر آصف زرداری کے فوج کے خلاف بیان کی توثیق کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوا جسمیں  آصف زرداری نےگزشتہ روز کئے جانے والے خطاب پر سی ای سی کو اعتماد میں لیا۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں رینجرز کی کراچی کے حوالے سے جاری کی جانے والی رپورٹ پر مشاورت کی … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

پاکستان میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر...

۰۶ جون, ۲۰۱۵ ۱۰:۱۲ شام ۱۰:۱۲ شام

کراچی(92نیوز)پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ،پہلا روزہ جمعتہ المبارک کو ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا ۔ جس میں مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ پاکستان کے کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے اس لئے پہلا روزہ جمعتہ المبارک ہو گا ۔

تازہ ترین ویڈیوز

آصف زرداری اپنے الفاظ کے چناؤ میں احتیاط...

۰۶ جون, ۲۰۱۵ ۱۰:۳۷ شام ۱۰:۳۷ شام

اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہاہے فوج آئینی دائرہ کار میں اپنے فرائض کی تکمیل کر رہی ہے سابق صدر زرداری کو چاہیئے کہ  اپنے الفاظ کے چناو میں احتیاط برتیں ۔ اسلام آباد میں بک شاپ کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں جبکہ فوج ملک کو دھشت گردی سے پاک کرنے کے لیئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے آصف علی زرداری کو گفتگو میں احتیاط کا دامن تھامے رکھنا چاہیئے تھا۔ ایپیکس کمیٹی  ایک ایسا … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

وزیر اعظم نواز شریف رواں برس دو مرتبہ امر...

۰۶ جون, ۲۰۱۵ ۱۰:۴۲ شام ۱۰:۴۲ شام

اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف رواں سال دو مرتبہ امریکا کا دورہ کریں گے ،ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے اور اکتوبر میں صدر باراک اوباما کی دعوت پر امریکاجائیں  گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اکتوبر میں صدر اوباما  کے مہمان بنیں گے، ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے بھی امریکا کا دورہ کریں گے جہاں پر ان کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم نواز شریف اکتوبر میں امریکی صدر باراک اوباما … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

آصف زرداری کو ان کی کرپشن لے کر بیٹھ گئی :...

۰۶ جون, ۲۰۱۵ ۱۰:۴۷ شام ۱۰:۴۷ شام

اسلام آباد(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق صدر زرداری کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زدرداری کو نہ تو نواز شریف اور نہ ہی فوج نے جیل میں ڈالا، انہیں انکی کرپشن لے کر بیٹھ گئی ہے۔ انکوائری کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق صدر آصف زرداری کے متنازع بیان پر کہا کہ زرداری صاحب کرپشن کو چھپانے کیلئے جمہوریت کے پھیچھے نہ چھپیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز

نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاق...

۰۶ جون, ۲۰۱۵ ۱۰:۵۵ شام ۱۰:۵۵ شام

اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملنے سے انکار کر دیا. تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نواز شریف نے آصف علی زرداری کے پیپلز پارٹی کی تقریب سے خطاب پر ان سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ خود کیا ،جس سے انہوں اعلی سطح کا اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا اور انہیں اعتماد میں لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے باہمی مشاورت کے بعد  آصف علی زرداری کے بیان کے ردعمل میں اپنا بیان جاری کیا۔ اجلاس میں خواجہ آصف اور چوہدری نثار سمیت بعض دیگرسینئر وزرا نے بھی وزیراعظم … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

  پیپلز پارٹی گلگت بلتستان الیکشن پر وائ...

۰۶ جون, ۲۰۱۵ ۱۱:۴۴ شام ۱۱:۴۴ شام

اسلام آباد(92نیوز)پیپلز پارٹی کا گلگت بلتستان الیکشن پر وائٹ پیپر شائع کرنے کا فیصلہ آصف علی زرداری نے قمر زمان کائرہ کو وائٹ پیپر کی تیاری کا ٹاسک سونپ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کونسل کے الیکشن کے حوالےسے وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وائٹ پیپر کی تیاری کا ٹاسک پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ کو سونپ دیا ہے ۔ وائٹ پیپر ایک دو روز میں میڈیا کے سامنے لایا جائیگا آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ یہ نئی بات … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

کراچی : معین پلازہ کے قریب رینجرز کی بھاری...

۰۶ جون, ۲۰۱۵ ۱۱:۵۷ شام ۱۱:۵۷ شام

کراچی(92نیوز) معین پلازہ کے قریب رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے معین پلازہ کے اطراف میں بھاری نفری تعینات کرتے ہوئے عمارت کا محاصرہ کرلیاہے۔ ذرائع کے مطابق معین پلازہ میں سنی تحریک کے دفاترقائم ہیں اور اس وقت وہاں استقبال رمضان کانفرنس جاری ہےجس میں سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری بھی شریک ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز

ریہام خان کی ڈگری تھرمامیٹر ڈگری ہے، بھاب...

۰۷ جولائی, ۲۰۱۵ ۷:۴۷ شام ۷:۴۷ شام

کوئٹہ (نائنٹی ٹو نیوز) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کہتے ہیں کہ ریہام خان کی ڈگری تھرمامیٹر کی ڈگری ہے، وہ اُن کی بھابھی ہیں ان کو اس طرح سے نہیں کرنا چاہیے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ کی ڈگری کا معاملہ کیا اُٹھا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے بھی اپنے مخصوص انداز میں تنقید کے خوب نشتر چلائے۔ کہتے ہیں کہ ریہام خان اُن کی بھابھی ہیں تاہم اُنہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ اسلم رئیسانی نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا ریہام بھابی کا معاملہ ایسے ہی ہے جیسے میں کہوں کہ میں نے … Read More

تازہ ترین ویڈیوز

اسلام آباد: تیزرفتار کار سڑک کنارے کھڑے ...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۵ ۳:۱۲ دن ۳:۱۲ دن

اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) اسلام آباد میں تیزرفتار کار سڑک کنارے کھڑے راہگیروں پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ گولڑہ شریف کے قریب چونگی نمبر چھبیس پر ہونے والے حادثے میں مرنے والوں میں خاتون اور دو مرد شامل ہیں جو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ لاشوں کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم فوری طور پر مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق کار کو خاتون چلا رہی تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز

میکسیکو میں فائر نامی آتش فشاں پھر متحرک،...

۰۹ ستمبر, ۲۰۱۵ ۱:۱۵ دن ۱:۱۵ دن

میکسیکو (ویب ڈیسک) میکسیکو کا کولیما آتش فشاں پھر متحرک ہو گیا۔ آتش فشاں کے قریبی علاقوں میں دھویں اور راکھ کی تہہ جم گئی۔ کولیما ریاست میں فائر نامی آتش فشاں چھوٹے چھوٹے دھماکوں کے ساتھ راکھ اور دھواں اگل رہا ہے جس کے بعد آسمان پر دھوئیں کے بادل چھا گئے ہیں۔ فائر نامی آتش فشاں نو جولائی سے متحرک ہے۔ آتش فشاں کے قریبی دیہات کے گھروں میں راکھ کی موٹی تہہ جم گئی ہے اور متعدد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔ کولیما آتش فشاں اب تک چالیس بار متحرک ہو چکا ہے۔ حکام … Read More

تازہ ترین ویڈیوز