یوکرائن کا طیارہ مار گرانے کے اعتراف کے بعد ایران میں شہریوں کا احتجاج
تہران (92 نیوز) یوکرائن کا طیارہ مار گرانے کے اعتراف کے بعد ایران میں شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
دارالحکومت تہران میں ہونے والے مظاہرے میں برطانوی سفیر راب مکائر نے بھی شرکت کی۔
مظاہرین کو بھڑکانے اور اکسانے پر برطانوی سفیر کو ایرانی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ جنہیں چند گھنٹوں بعد رہا کردیا گیا۔