Tuesday, April 30, 2024

یوم قرارداد پاکستان آزاد کشمیر میں روایتی جوش منایا جا رہا ہے

یوم قرارداد پاکستان آزاد کشمیر میں روایتی جوش منایا جا رہا ہے
March 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) یوم قرارداد پاکستان آزاد کشمیر میں روایتی جوش منایا جا رہا ہے، وزیراعظم ہاﺅس مظفرآباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، ضلعی ہیڈ کواٹرز اور بڑے شہروں مین بھی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

یومِ قراردادِ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم ہاﺅس مظفرآباد میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیرا عظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے پرچم کشائی کی۔ وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کاعزم دُہرایا۔ اِس موقع پر آزاد جموں پولیس کے دستے نے کو گارڈ آنر پیش کیا۔

مظفرآباد میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا تھا پاکستان کی خاطر لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش ہوا، کشمیرمیں قربانیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ 23 مارچ 1940 کو دو قراردادیں پیش کی گئی تھیں ایک الگ آزاد پاکستان کی قرارداد اور ایک آزاد فسلطین کی قرار داد۔

میرپور آزاد کشمیر میں یوم پاکستان قومی و ملی جوش اور جزبے سے منایا گیا مونسپل کارپوریشن کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی اور سلامی دی گئی۔ آزاد کشمیر کے دیگر ضلعی ہیڈ کواٹرز اور بڑے شہروں میں بھی یوم پاکستان قومی و جوش اور جزبے سے منایا گیا، پاکستان کے پرچم کشائی کی اور پولیس کے چاک و چوبن دستوں نے سلامی پیش کی۔