Friday, September 20, 2024

یورپین پارلیمنٹ نے پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس کی توثیق کردی

یورپین پارلیمنٹ نے پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس کی توثیق کردی
February 21, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستانیوں کیلئے اچھی خبریہ ہے کہ یورپین پارلیمنٹ نے پاکستان کے جی ایس پی سٹیٹس کی توثیق کردی۔ اب پاکستان کیلئے 2019 تک جی ایس پی کا سٹیٹس برقرار رہے گا۔

بیلجیئم کے دارلحکومت برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے بین الاقوامی تجارت کا اجلاس ہوا جس میں جی ایس پی پلس کے حوالے سے دوسری جائزہ رپورٹ پر تبادلہ خیال جبکہ پاکستان کی معاشی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیا گیا۔

یورپی پارلیمنٹ میں سائوتھ ایشیاء ٹریڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سجاد کریم نے بھی تصدیق کر دی کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس 2019 تک جاری ہے گا۔  

یورپین پارلیمنٹ کے ایک اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سجاد حیدر کریم نے بتایا کہ پاکستانی حکومت اس سٹیٹس کو برقرار رکھنے کیلئے کئی ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے۔

پاکستان کے اس سٹیٹس کو برقرار رکھنے کا فیصلہ یورپین پارلیمنٹ کی سائوتھ ایشیاء ٹریڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سجاد کریم، جی ایس پی پلس مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین کرسٹوفر فلنر اور یورپین پارلیمنٹ کی عالمی تجارتی کمیٹی کے سربراہ برنارڈ لانگے کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان جی ایس پلس سٹیٹس سے فائدہ اٹھا کراپنی برآمدات میں باآسانی اضافہ کر سکتا ہے۔