Thursday, May 2, 2024

یقین دلاتا ہوں ترقی کا سفر نہیں رکے گا، راجہ بشارت

یقین دلاتا ہوں ترقی کا سفر نہیں رکے گا، راجہ بشارت
December 10, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کہتے ہیں یقین دلاتا ہوں ترقی کا سفر نہیں رکے گا۔

وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کا بسکٹ فیکٹری چوک راولپنڈی میں جلسہ جلسہ گاہ پہنچے پر شہریوں کی جانب سے شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں نے رقص کیا۔

وزیرقانون نے کلمہ چوک سے چکری روڈ تک ڈبل روڈ منصوبے سمیت ترقیاتی منصوبہ جات کا افتتاح کیا۔

راجہ بشارت نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھمیال کی مٹی سے بے پناہ محبت ہے، دھمیال کے لوگ میری وجہ سے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے، ان کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑ سکتا۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہناتھا کہ میری وجہ سے علاقے کی کبھی بدنامی نہیں ہو گی، ترقی کا سفر جاری رہے گا، ڈیڑھ سال باقی رہ گیا اس دور میں بھرپور کام کرینگے۔ مانتا ہوں مہنگائی ہوئی مگر کنٹرول بھی ہو گا تحریک چلانے والی میں دم خم نہیں۔

صوبائی وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر کے دروازے سب کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے رہینگے۔ مسائل کے حل کیلئے فنڈز دئیے ہیں گیس سمیت سب مسائل حل ہونگے۔ دور بیٹھ کر بھی راولپنڈی کیلئے اربوں روپے فنڈز جاری کروائے۔