ہمارے ملک کی عظمت الگ الگ شناخت کے لوگوں کے ایک جگہ پر ہونے میں ہے ، مشعل اوباما
واشنگٹن (92 نیوز) سابق خاتون اول مشعل اوباما نے کہا ہمارے ملک کی عظمت الگ الگ شناخت کے لوگوں کے ایک جگہ پر ہونے میں ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق خاتون اول مشل اوباما نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 4 گانگرس کی ممبر خواتین کو ملک چھوڑنے کے بیان پراپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا کہ یہ ہم سب کا امریکا ہے۔
https://twitter.com/MichelleObama/status/1152303775236919296
مشل اوباما نے مزید لکھا کہ ہمارے ملک کی عظمت اسی میں ہے کہ یہاں الگ الگ شناخت کے لوگ ایک ہی جگہ پر اکٹھے رہ رہے ہیں۔
مشل اوباما نے کہا چاہے ہم مقامی ہوں یا پناہ گزین، یہ ملک ہم سب کا ہے۔