Wednesday, May 1, 2024

ہماری سپورٹ جمہوری طور پر منتخب حکومت کیساتھ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہماری سپورٹ جمہوری طور پر منتخب حکومت کیساتھ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
November 1, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) ہماری سپورٹ جمہوری طور پر منتخب حکومت کیساتھ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور پریس کانفرنس میں کہتے ہیں کہ کسی کو بھی کسی صورت ملکی استحکام خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے، مولانا فضل الرحمن بتائیں وہ کس ادارے کی بات کر رہے ہیں۔ بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں، فوج غیرجانبدار ادارہ ہے، ہم قانون کی عملدراری پر یقین رکھتے ہیں، فوج نے الیکشن میں آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کی، یہ اپنا اعتراض متعلقہ ادارے کے پاس لے کر جائیں۔ ترجمان پا ک فو ج نے کہا کہ سڑکوں پر احتجاج اورالزام تراشی سے مسائل حل نہیں ہوتے، فضل الرحمن ایک سینئر سیاستدان ہیں، سڑکوں پر آ کر الزام تراشی نہیں ہونی چاہیے، جمہوری روایات کے مطابق چلنا چاہیے، جس پارٹی کو مسئلہ ہے وہ اس کا حل جمہوری طریقے سے نکالے۔ایک سال گزر گیا ،اب بھی اپوزیشن متعلقہ اداروں میں جاسکتی ہے ، حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹیاں بہترین طریقے سے چل رہی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی صورتحال کشیدہ ہے، پاک فوج نے دہشت گردی کےخلاف قربانیاں دی ہیں، پاکستان نے گزشتہ 20 سال میں مشکل وقت گزارا ہے، ایل او سی پرمعصوم کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت جاری ہے۔ میجرجنرل آصف غفورنے کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، جان ومال کی قربانی دے کر ملک میں امن قائم کیا گیا، کے پی کے عوام نے بھی دہشت گردی کا مقابلہ کیا، ان کو فلاح و بہبود کی ضرورت ہے، ملک کسی انتشار کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ امید کرتے ہیں معاملات بہترانداز میں آگے بڑھیں گے۔