ہرنائی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں سے زمین پھر لرز اٹھی
ہرنائی (92 نیوز) ہرنائی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں سے زمین پھر لرز اٹھی۔ لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہرنائی و گردونواح میں جمعہ کو چار بجکر 33 منٹ، چار بجکر 34 منٹ، چار بجکر 35 منٹ پر زلزلے کے یکے بعد تین جھٹکے محسوس کیئے گئے۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ پولیس کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔