Tuesday, April 30, 2024

ہاکی کی بقا کےلئے بیل آوٹ پیکیج دیاجائے :شہناز شیخ

ہاکی کی بقا کےلئے بیل آوٹ پیکیج دیاجائے :شہناز شیخ
July 9, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ہاکی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ ریلوے ، سٹیل ملز، پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو بیل آوٹ پیکیج مل سکتا ہے تو ہاکی فیڈریشن کی مدد کیوں نہیں کی جاتی، کھلاڑیوں کو مالی طور پر مستحکم کیا جائے تو لڑکے بہتر کھیل پیش کریں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شہناز شیخ نے کہا کہ مالی پریشانی کی وجہ سے کھلاڑی اچھا پرفارم نہ کر سکے، حکومت ایک سال کےلئے بیل آو¿ٹ پیکیج دے۔ شہناز شیخ نے کہا کہ قوم کو ہاکی کی بقا کےلئے جاگنا ہو گا، مل بیٹھ کر مسائل حل کرنا ہونگے۔ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے۔ شہناز شیخ نے حکومت پر زور دیا کہ مالی مدد کےلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ورنہ مسائل بڑھ جائیں گے۔