ہاکی ٹیم کیلئے غیرملکی کوچ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، سیکرٹری پی ایچ ایف
لاہور( 92 نیوز ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد نے کہا ہے کہ نئے کوچ کا ابھی فیصلہ ہوا ۔
فیصلہ 30 دسمبر کو پی ایچ ایف کی جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ غیر ملکی کوچ کا آپشن بھی موجود ہے ۔
شہباز احمد نے کہا کہ قومی ٹیم کو فتوحات کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے ۔