Friday, September 20, 2024

ہانگ کانگ میں پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام

ہانگ کانگ میں پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام
August 16, 2018
ہانگ کانگ ( 92 نیوز) دنیا بھر کی طرح ہانگ کانگ میں بھی پاکستان کاجشن آزادی جوش و خروش سےمنایاگیا ، ہانگ کانگ میں منعقدہ تقریبات میں 92 نیوز کے سینئر اینکر پرسن، معروف دینی اور مذہبی پروگرام صبح نور کے میزبان جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد غازی نے خصوصی طور پر شرکت کی، وہ ایک ہفتے کے دورہ پر اس وقت ہانگ کانگ میں موجود ہیں۔ یوم آزادی کی مناسبت سے مرکزی تقریب ہانگ کانگ کے پاکستان کلب میں منعقد ہوئی جس میں قونصل جنرل آف پاکستان،92 نیوز کے سینئر اینکر پرسن جسٹس نذیر احمد غازی،چیف پیٹرن پاکستان ایسوسی ایشن محمد الیاس نے پرچم کشائی کی۔ قونصل جنرل آف پاکستان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ میں ڈیم فنڈ اکاؤنٹ کھول دیا گیا ہے جس میں قونصل خانے کے عملے نے اپنی 3دن کی تنخواہ جمع کرا دی ہے  ۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد غازی کا کہنا تھا کہ  تقریب میں شامل ہو کر دلی خوشی محسوس ہوئی ہے ، پاکستان میں تبدیلی کا آغاز ہوچکا اب سب کو مل کر وطن عزیز کو مسائل سے نجات دلانی ہوگی۔ آخر میں جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد غازی نے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی۔