ہالی ووڈ ایکشن تھرلر فلم سولیس کا نیا ٹریلر جاری، پچیس ستمبر سے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی ایکشن تھرلر فلم سولیس کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم پچیس ستمبر سے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
افونسو پویارٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی امریکی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جو سیریل ٹارگٹ کلر کو پکڑنے اور قتل کی وارداتوں کی گتھی سلجھانے کیلئے مختلف حربے استعمال کرتا ہے۔
خفیہ ایجنٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے پیش نظر آخرکار قاتل کا پتہ لگانے اور اسے کیفر کردار تک پہنچانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ سنسنی سے بھرپور فلم پچیس ستمبر کو ریلیز ہو گی۔