گورنرپنجاب رفیق رجوانہ نے استعفے کا اعلان کردیا
لاہور ( 92 نیوز) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔رفیق رجوانہ نے استعفے کا اعلان لاہور ہائیکورٹ بار میں کیا ۔
رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ قیادت نے اعتماد کر کے عہدہ دیا ، اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کی ، بار میرا گھر ہے اور آج پھر اپنے گھر واپس آ گیا ہوں۔
رفیق رجوانہ کا کہنا تھاکہ عملی زندگی کا آغاز کالے کوٹ سے کیا، آج اسے پھر پہن لیا ہے ۔