گندم بحران کی تحقیقات سےمتعلق درخواست پر فریقین سےجواب طلب
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے گندم بحران کی تحقیقات سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور فلور ملز ایوسی ایشن سے جواب طلب کیا ہے ، ڈی جی ایف آئی اے، جہانگیر ترین، وفاقی وزیر خسرو بختیار سے بھی جواب طلب کرلیا گیا۔
جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عدالت گندم بحران کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے جوڈیشل کمیشن بنائے ، جوڈیشل کمیشن انکوائری کرے کہ گندم بحران کی وجہ سے کس کو فائدہ ہوا۔