Tuesday, April 30, 2024

گلگت بلتستان کے الیکشن میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ہو گا ، چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز

گلگت بلتستان کے الیکشن میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ہو گا ، چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز
November 4, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز کا کہنا ہے گلگت بلتستان کے الیکشن میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا الیکشن میں پولیس، رینجرز اور ایف سی سے مدد لیں گے۔ سابقہ الیکشن میں6 لاکھ 18 ہزار ووٹر تھے۔ اس الیکشن میں7 لاکھ 3 ہزارسے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پیپلزپارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف کے عہدیداروں کو گلگت بلتستان میں الیکشن مہم چلانے پر 95 نوٹسز جاری کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا پچھلی دفعہ بھی اس موقع پر وزیراعظم آئے تھے۔  اس دفعہ بھی وزیراعظم ہماری خوشیوں میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان آئے اور تقریب میں شرکت کے بعد واپس چلے گئے۔ تمام پاکستانیوں کو ہمارے ساتھ خوشی میں شریک ہونا چاہئے تھا۔