Saturday, September 21, 2024

گلگت بلتستان کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھالیا، تقریب میں وزیر اعظم کی شرکت

گلگت بلتستان کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھالیا، تقریب میں  وزیر اعظم کی شرکت
December 2, 2020

گلگت بلتستان کی  14رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، کابینہ میں 12وزیر اور 2مشیر شامل ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے صوبائی اسٹیٹس پر فوری طور پر کام کریں گے،جس رخ پر گلگت بلتستان کو ڈالیں گے اس سے عوام کی زندگی بدل جائے گی، کمیٹی بنائیں گے جو ٹائم لائن کیساتھ کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کیلئے ہیلتھ انشورنس لارہے ہیں،ایک گھرانہ 10 لاکھ تک کسی بھی اسپتال میں علاج کراسکتا ہے،سیاحت پر پورا زور لگانے لگے ہیں،یہاں ٹوراسٹ کا انقلاب ہوچکا ہے،گلگت بلتستان میں ٹورازم کیلئے سستے قرضے دیں گے تاکہ قرضوں کے ساتھ لوگ گھروں کے ساتھ گیسٹ ہاؤسز بناسکیں۔

عمران خان نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ میں زیادہ پیسہ اسکیئنگ سے بنتا ہے،ایک غیر ملکی کمپنی سے اسکیئنگ ڈویلپ کرنے کیلئے بات ہوئی ہے، ہم نے اسکردو میں  250 بستروں کا  اسپتال شروع کیا ہوا ہے،پانی سے بجلی بنانے کی یہاں بہت جگہیں ہیں،2ہائیدڑو الیکٹرک پاور اسٹیشن بن رہے ہیں،2پائپ لائن میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 6ہائیڈرو الیکٹرک پاور اسٹیشنز گلگت بلتستان میں بن جائیں گے،ہائیڈروز الیکٹرک پاور اسٹیشنز کےساتھ اسپیشل اکنامک زون بھی بنتا جائے گا،گلگت بلتستان میں اسپیشل اکنامک زون بنائیں گے،میرا وژن ہے نچلے طبقے پر پورا زور لگائیں،جو ریاست کمزور طبقے کا دھیان نہیں رکھتی وہ کبھی اوپر نہیں جاسکتی، جو علاقے پیچھے رہ گئے ان پر سب سے زیادہ زور ہے۔