Thursday, September 19, 2024

گرمی شروع ہونے سے پہلےہی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس سے بارہ گھنٹے تک جاپہنچا

گرمی شروع ہونے سے پہلےہی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس سے بارہ گھنٹے تک جاپہنچا
April 8, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)گرمی ابھی شروع نہیں ہوئی بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی،ہر گھنٹے بعد ہونے والی لوڈ شیڈنگ نے خواتین کیلئے گھریلو امور چلانا دشوار کردیا ۔ موسم گرم ہوا نہ ابھی پوری طرح پنکھے اور اے سی چلے پھر بھی لاہور شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس سے بارہ گھنٹے تک جاپہنچا ہے ۔ خواتین کا کہنا ہے کہ بجلی بند ہو تو پانی بھی نہیں آتاگھرکے کام کاج میں لگو تو اسے ختم کرنے میں کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گھریلو امور کی انجام دہی بھی محال ہو گئی ہے۔ خواتین کا کہنا ہے کہ کھانا تیار کرنا ہو یا برتنوں کی صفائی اندھیرے میں سب کچھ ہی مشکل ہےلوڈشیڈنگ کا خاتمہ تو دور کی بات اس میں کمی تک نہیں لائی جاسکی۔ بجلی ہو یا نہ ہوطلباءکو امتحان تو دینا ہی پڑنا ہے،لوڈشیڈنگ سے بیزار طلباءٹارچ اور دیگر لائٹس کے سہارے ایگزایم کی تیاری کر نے پر مجبور ہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ بجلی کی بار بار بندش نے انکے امور خانہ داری کو بری طرح متاثر کیا ہے حکومت کو لوڈ شیڈنگ کا مئسلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے۔