کے پی کے : یونیورسٹیوں کیلئے مخصوص345میں سے 130اہلکاروں کی وی آئی پی ڈیوٹی
پشاور(92نیوز)وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے دعوے کرنے والے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک اور کھلا تضادسامنے آگیا ہے ۔ یونیورسٹیوں کیلئے مخصوص تین سو پینتالیس پولیس اہلکاروں میں سے ایک سو تیس اہلکار وی آئی پی ڈیوٹی پر مامورہیں ۔
اساتذہ کی یونین نے جامعات کیلئے مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر سخت تشویش کا اظہارکر دیا ہے ۔