کیپٹن امریکا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
نیو یارک ( 92 نیوز ) مارول کامک کردار کیپٹن امریکا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، جی بالکل اداکار کرس ایوان کا کہنا ہے کہ ایونجر سیریز کی چوتھی کڑی ان کی آخری فلم ہوگی۔
انہوں نے سیریز کو ایسی ٹرین قرار دیا جس پر سوار مسافر اترنا چاہتا ہے مگر اسے اترنے نہیں دیا جاتا ۔
اب وہ کسی فلم میں سپر ہیرو کیپٹن امریکا کا کردار ادا نہیں کریں گے۔