کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فلسطینیوں کے حق میں بڑی احتجاجی ریلی
ٹورنٹو (92 نیوز) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فلسطینیوں کے حق میں بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں مختلف رنگ ونسل کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین کی جانب سے اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی گئی۔
مظاہرین نے فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کا مطالبہ کیا، ریلی کے شرکاء نے فلسطینی پرچم، احتجاجی بینرز اور پلےکارڈز اُٹھا رکھے تھے۔