Thursday, September 19, 2024

کپتان کے نو منتخب کھلاڑی عمران علی کا شہری پر تشدد،تھپڑوں کی بارش کردی

کپتان کے نو منتخب کھلاڑی عمران علی کا شہری پر تشدد،تھپڑوں کی بارش کردی
August 14, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کپتان کےنومنتخب کھلاڑی عمران علی شاہ  نے اسٹیڈیم روڈ شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے تھپڑوں کی بارش کردی۔ پولیس اہلکاور اور  گارڈز عمران خان کے کھلاڑی کو روکنے کی کوشش کرتے رہے مگر عمران علی شاہ نے کسی کی ایک نہ سنی ۔ پی ٹی آئی کے نو منتخب رکن  اسمبلی کا کہنا ہے کہ کار سوار موٹرسائیکل سوار کو تنگ کر رہا تھا ، میرے منع کرنے پر  نازیبا الفاظ استعمال کرنے لگا۔ دوسری جانب نظم وضبط کی خلاف ورزی پر عمران شاہ کو شوکازنوٹس جاری کر دیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے معاملے پر نومنتخب ایم پی اے سے وضاحت طلب کر لی۔