کوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
کوہاٹ (92 نیوز) کوہاٹ کےعلاقے گمبٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق گمبٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے سوار 4 افراد جاں بحق ہوئے، جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کی جانب سے فائرنگ واقعہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا گیا ہے۔