کولمبیا میں کوکین کی فصل کو تباہ کرنے کیلئے ڈرونز کا استعمال
کولمبیا( 92نیوز) جدید ٹیکنالوجی کا شاندار شاہکار ڈرون کا جنگ کے علاوہ عام زندگی میں بھی استعمال بڑھنے لگا ۔
پیزا ڈیلوری سے لے میڈیکل سروس تک ڈرون استعمال کئے جا رہے ہیں مگر کولمبیا میں ڈرونز کو نئے انداز میں سامنے لایا گیا ہے۔
یہاں کوکین کی فصلوں کو تباہ کرنے کیلئے ان پر فضا سے زہریلی دوا سپرےکی جارہی ہے ، جس کا مقصد نشے میں استعمال ہونے والے اس پودے کی ریکارڈ پیداوار کو روکنا ہے ۔