کوریا کیلئے چین کے نمائندہ خصوصی کی آرمی چیف سے ملاقات
راولپنڈی ( 92 نیوز ) جزیرہ نما کوریا کیلئے چین کے نمائندہ خصوصی کونگ یوآن یو نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔انہوں نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کا کردارکلیدی ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جزیرہ نما کوریا کیلئے چین کے نمائندہ خصوصی کونگ یوآن یو نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔
۔پاکستان میں نو متعین چینی سفیر یاؤ جیانگ بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی وفد نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کلیدی کردار کو سراہا۔