کورونا کے پیشِ نظر بلوچستان حکومت کا اپوزیشن سے جلسہ ملتوی کرنیکا مطالبہ
کوئٹہ (92 نیوز) ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے اپوزیشن سے جلسہ ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں کورونا وبا پھیلی تو ذمہ دار پی ڈی ایم قیادت ہوگی۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ پُر امن احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، جلسے میں شرکت کیلئے دیگر صوبوں سے آنیوالے افراد اپنے ساتھ کورونا لائیں گے۔
لیاقت شاہوانی نے مزید کہا کہ نیکٹا کے سکیورٹی الرٹ کو بلوچستان حکومت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔