Saturday, September 21, 2024

کورونا کی تیسری لہر، مزید 58 پاکستانی چل بسے،2 ہزار 511 نئے کیسز رپورٹ

کورونا کی تیسری لہر، مزید 58 پاکستانی چل بسے،2 ہزار 511 نئے کیسز رپورٹ
March 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے وار جاری ہیں، 24 گھنٹے میں مزید 58 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 511 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث اب تک 13 ہزار 595 اموات ہوچکیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 9 ہزار 964 ہوگئی۔ کورونا کیسز کی تعداد 6 لاکھ 9 ہزار 964 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مہلک  مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 14 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35 ہزار 303 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

سندھ میں 2 لاکھ 61 ہزار 582، پنجاب میں ایک لاکھ 88 ہزار 225، خیبرپختونخوا میں 76 ہزار 379، بلوچستان میں 19 ہزار 233 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد میں 48 ہزار 495، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 961، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 89 ہوگئی ہے۔