کورونا وائرس ہر سال آئے گا، زرتاج گل نے سب کو ڈرا دیا
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے سب کو ڈرا دیا، کہتی ہیں کورونا وائرس ہر سال آئے گا۔
وزیراعظم عمران خان ایک طرف کہہ رہے ہیں کہ سنسنی نہیں پھیلانی چاہئے جبکہ قوم کو نہ گھبرانے کا مشورہ بھی دیا لیکن ساتھ ہی وفاقی کابینہ کے ارکان قوم کو ڈرانے میں لگے ہوئے ہیں، وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے سب کو ڈرا دیا،کہتی ہیں کورونا وائرس ہر سال آئے گا۔