Tuesday, April 30, 2024

کورونا وائرس کے باعث گھروں تک محدود کرکٹرزسوشل میڈیا پر سرگرم

کورونا وائرس کے باعث گھروں تک محدود کرکٹرزسوشل میڈیا پر سرگرم
March 28, 2020

لاہور ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے گھروں میں موجود کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر ہی مقابلوں کا آغاز کر دیا اور آئن لائن ایک دوسرے کو چیلنج کرنے  گے، پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا اٹھک بیٹھک کا چیلنج جاری ہے ، تو دوسری جانب انگلش فاسٹ باؤلر مارک ووڈ نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ڈانس کا چیلنج دے دیا۔

پاکستانی کرکٹرز  نے سوشل میڈیا پر ہی میدان لگا لیا  ، ایک دوسرے کو آن لائن  چیلنج  کرنے لگے۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا اٹھک بیٹھک کا  چیلنج آگے بڑھنے لگا، وہاب ریاض نے ٹوئٹر پر50اٹھک بیٹھک لگانے کی ویڈیو شیئر کی اور  ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو 50اٹھک بیٹھک  لگانے کا چیلنج  دے دیا۔

اظہر علی نے وہاب ریاض کے چیلنج کو پورا کرتے ہوئے عماد وسیم کو50اٹھک بیٹھک کا چیلنج  کر دیا ، عماد وسیم نےاظہر علی کے چیلنج کو پورا کرتے ہوئے امام الحق،بابر اعظم،حارث سہیل اور عابد علی کو چیلنج کر دیا۔

دوسری جانب انگلینڈ کے  فاسٹ باؤلر مارک ووڈ نے ڈانس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو چیلنج دیا، لیام پلینکٹ   نے مارک ووڈ کے چیلنج پر  ڈانس کی ویڈیو  جاری کی۔