Tuesday, April 30, 2024

کورونا وائرس نے پنجاب کے 28 اضلاع میں پنجے گاڑ لئے

کورونا وائرس نے پنجاب کے 28 اضلاع میں پنجے گاڑ لئے
April 6, 2020
لاہور ( 92 نیوز ) کورونا وائرس نے پنجاب کے  28 اضلاع میں پنجے گاڑ لئے ، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 1493 تک پہنچ چکی ہے ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب  کے 28 اضلاع میں کورونا کے مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے ، پنجاب میں مریضوں کی کل تعداد 1493 تک پہنچ چکی ہے   842 کیسز قرنطینہ سنٹرز سے رپورٹ ہوئے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں مریض290ہوگئے ہیں ، کیمپ جیل  میں بھی وبا پھیلنے لگی ہے جہاں سے  49 کیسز سامنے آگئے ہیں ۔ ادھر محکمہ داخلہ پنجاب نے لاک ڈاؤن میں14 اپریل تک  توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔